مالیگائوں دھماکہ کیس 2گواہوں کی موت 110سے جرح باقی

0

ممبئی (پی ٹی آئی) :قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے یہاں ایک خصوصی عدالت کو بتایا کہ ستمبر 2008 میں مالیگاو¿ں بم دھماکوں کے معاملے میں2 گواہ، جنہیں آج گواہی دینا تھی، کی موت ہو گئی ۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اویناش رسال نے خصوصی این آئی اے عدالت کو بتایا کہ دونوں گواہوں کی موت فطری وجوہات سے ہوئی ہے۔ انہوں نے دونوں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت کوسونپ دیئے۔ ایک گواہ نے سابقہ تحقیقاتی ایجنسی مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے سامنے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کئی مواقع پر کرنل پرساد پروہت اور اس معاملہ کے دیگر ملزمان سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے اپنے دائیں بازو کے گروپ ابھینو بھارت اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت اور اندریش کمار کاتذکرہ کیا تھا۔اسمعاملہ میں اب تک 27 گواہ منحرف ہو چکے ہیں۔ معاملے میں بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ اور کرنل پرساد پروہت ملزم ہیں۔ یومیہ بنیاد پرکیس کی سماعت ہو رہی ہے اورتقریبا 110گواہوں سے جرح ہونا باقی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS