دفعہ 370 خاتمے کے بعد پہلی بار پنچایتی انتخاب کی تیاریاں شروع

    0

    سرینگر: جموں و کشمیر میں دفعہ 370 منسوخ ہونے کے بعد کشمیر میں پہلی سیاسی سرگرمیاں شروع ہوئی ضلع کانگریس کمیٹی سرینگر نے ضلع میں تنظیمی امور اور سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منقد کی۔ یہ اجلاس کی صدارت ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر عرفان نقیب نے کی۔ میٹنگ میں بلاک صدور اور دیگر افسران شامل ہوئے۔ میٹنگ میں سری نگر میں آئندہ خالی پنچایتی حلقوں کے انتخاب کے سلسلے میں حکمت عملی طے کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان نقیب نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ خالی پنچایتی حلقوں کے آئندہ انتخابات کے لئے تیار رہیں تاکہ پارٹی کو بھاری اکثریت سے فتح حاصل ہو سکے۔ اس موقع پر ڈی سی سی صدر نے کہا کہ یہ کانگریس پارٹی ہے جس نے ملک میں پنچاتی راج نظام تشکیل دیا۔ تاکہ نچلی سطح پر لوگوں دیہی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ نقیب نے کہا کہ ہم نے پنچایت راج نظام کے ذریعہ ملک میں ترقی کو عوام کے دروازے تک پہنچایا ہے۔انہوں نے مزید کہا جموں و کشمیر میں کانگریس پنچائتوں کو متحرک بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی ،کانگریس بی جے پی یا کسی دوسری پارٹی اپنے مفادات کے لئے اس اہم ادارے کے اختیار کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔نقیب نے پارٹی کارکنوں سے بھی اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی عمل شروع کرنے کو کہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS