لکھنؤ،(ایجنسی):بی2سی میں پیشکش کو بڑھانے کی اپنی حکمت عملی کے مدنظر ڈالمیا بھارت شوگر اینڈ انڈسٹریز لمیٹڈ ( ڈی بی
ایس آئی ایل) نے آج اپنے خالص،صحت مند اور بغیر ملاوٹ والے شہد’ڈالمیا اتسو” برانڈ کے نام سے لانچ کرنے کا اعلان کیا
ہے۔ ڈالمیا اتسو شہد تین سائز 1 کلو،500 گرام اور 250 گرام میں دستیاب ہوا۔ رواں سال مارچ میں اسی برانڈ کے نام سے
پیک کی ہوئی چینی لانچ کرنے کے بعد کمپنی کی یہ دوسری خوردہ پیشکش ہے۔
ابتدائی مرحلے میں کمپنی دہلی/این سی آر میں
ڈالمیا اتسو شہد لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کے بعد شمالی ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ مشرقی
علاقے میں بھی شہد پیش کیا جائے گا۔ ڈی بی ایس آئی ایل نے ایمیزون،بگ باسکٹ اور فلپ کارٹ جیسے سرکردہ ای کامرس
پلیٹ فارمز اور معروف آف لائن اسٹورز کے ساتھ شراکت داری کی ہے، تاکہ صارفین کو شہد دستیاب کرایا جاسکے۔
اس کا اعلان کرتے ہوئے دیپک سنگھل(سی ای او،کنزیومر بزنس، ڈی بی ایس آئی ایل) نے کہا کہ ہمارا برانڈ’ڈالمیا اتسو‘
پاکیزگی کا احساس دلاتا ہے۔ اب ہم نے اسے شہد تک وسیع کیا ہے اور وعدہ کیا کہ مسابقتی قیمتوں پرخالص شہد پیش کریں
گے۔ ڈالمیا اتسو کے تحت مصنوعات کا اجرا B2B سے B2C طبقہ میں ہماری اسٹریٹجک منتقلی کی نشاندہی کرتا ہے،جہاں
ہم آخری صارفین کے لیے اپنے پورٹ فولیو کو مضبوط کر رہے ہیں۔ یہ معیاری بینچ مارک این ایم آرٹیسٹنگ پر عمل کرتے
ہوئے تیار کیا گیا۔ ڈالمیا اتسو شہد بغیر ہاتھ لگائے بنایا جارہا ہے اور اس میں اضافی چینی نہیں ملائی جاتی ہے۔