واشنگٹن :امریکہ کی وسکونسن ریاست کے شہر کینوشا میں پولیس کی جانب سے سیاہ فام شخص پر گولی چلانے کےخلاف جاری مظاہرون کی وجہ سے منگل تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے،لیکن اس دوران صدرڈونلڈ ٹرمپ کا طے شدہ دورہ مقررہ وقت پرہی ہونے کا امکان ہے۔
کینوشا پولیس نے ٹویٹر پرکہا ’’کینوشا کاؤنٹی میں آج رات،اتوار 30 اگست،پیر کے روز 31 اگست اور منگل یکم ستمبر کوشام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک ہنگامی صورت حال رہی گی اور کرفیو نافذ رہے گا ۔ لوگوں کو اپنی حفاظت کے لئے سڑکوں سے دور رہنے کی ضرورت ہے‘‘۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوڈ ڈیئرے نے ہفتے کے روز کہا کہ صدر منگل کو کینوشا کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔ وسکونسن کے ڈیموکریٹک گورنرٹونی ایورس نے ایک خط لکھ کرٹرمپ سے شہر کے دورے کے تعلق سے نظر ثانی کرنے کی اپیل کی لیکن ڈیئرے نے اتوار کی رات کہا کہ صدر کا دورہ مقررہ وقت پر ہوگا۔
ٹرمپ سے جب سنیچر کو ٹیکساس میں ہونے والے ایک پروگرام میں اس تعلق سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس دورے کا پورا امکان ہے۔
کینوشا میں 23 اگست ایک پولیس افسر نے افریقی نژاد امریکی سیاہ فام شخص جیکب بلیک (29)کو پیٹھ پر گولی ماری تھی ۔ جس کے بعد امریکہ کے مختلف حصوں میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
امریکہ کے شہر کینوشا میں کرفیو، ٹرمپ کا دورہ ملتوی نہیں ہو گا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS