کولمبو:سری لنکا میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے وبا کے پیش نظر لاگو کرفیو میں پیر سے نرمی دی جائے گی۔ سری لنکا کے پریسیڈنٹ آف میڈیا ڈویڑن (پی ایم ڈی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت کولمبو سمیت گامپہا، کلوتارا اور پٹٹلم اضلاع میں کرفیو چار مئی تک لاگو رہے گا جبکہ دیگر اضلاع میں صبح پانچ سے شام آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی دی جائے گی۔ اس دوران تمام سرکاری محکمہ،کارپوریشن، آٹونومس بورڈ، نجی شعبے کے انٹرپرائز اور مچھلی اور سبزیوں اور دکانیں مقرر معیار کے مطابق کھولی جا سکتی ہیں۔
پی ایم ڈی نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت کی اجازت صرف کام کے سلسلے میں سفر کرنے والوں کو دی جائے گی اور دوسرے لوگوں کو ان کے گھروں میں رہنا چاہئے۔ عام لوگوں کو صرف ادویات یا ضروری سامانوں کی خریداری کے لئے ان کی رہائش گاہ کے کے آس پاس کے مقامات پر ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔
تمام اسکول، یونیورسٹی، ٹیوشن کلاسز اور دیگر تعلیمی ادارے اور سنیما اگلے حکم تک بند رہیں گے۔
سری لنکا میں پیر سے کرفیو میں نرمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS