ملک میں کورونا وائرس کا خوف برقرار ہے۔ اس ضمن میں مرکزی کابینہ کے سکریٹری گوبا نے ریاستوں کے چیف سکریٹری حضرات کو مکتوب لکھا ہے۔ انہوں نے خط میں باہر سے آئے مسافروں کے حوالے سے فکر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خط میں وضاحت کی ہے کہ 18 جنوری سے لیکر 23مارچ کے درمیان تقریباً 15لاکھ مسافر بیرون ممالک سے آئے ہیں۔ لیکن ان کی نگرانی نہیں ہو پا رہی ہے۔ اور یہ ہماری کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کو متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جن مسافروں پر نظر نہیں رکھی گئی ہے، ان پر نظر رکھی جانی چاہئے تاکہ حالات پر قابو پایا جاسکے۔ ان مسافروں کا پتہ لگانے کے لیے ریاستی حکومتوں اور انتظامیہ کی مدد لی جانی چاہئے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا متاثرین کی زیادہ تعداد بیرون ممالک سے آنے والوں کی ہے۔ غورطلب ہے کہ اب تک ہندوستان میں کورونا وائرس سے 18اموات ہوچکی ہیں اور تقریباً 700سے زیادہ کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔
بیرون ممالک سے آئے مسافروں پر نہیں ہے نظر، وائرس کا خطرہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS