حیدرآباد:کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم،مغربی دنیا میں کافی زیادہ ہیں تاہم ہمارے سماج میں بھی خراب لوگ ہیں۔یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ایسے جرائم کی روک تھام کیلئے بیداری پیداکریں۔ کئی مرتبہ جاننے والے لوگ ہی ایسے جرائم کی وارداتیں انجام دیتے ہیں۔ کمشنر پولیس حیدرآباد جو روزانہ مختلف امور پر شہریوں میں سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر اپنی ویڈیوز اور پیام کے ذریعہ بیداری پیداکرنے کاکام کرتے ہیں، نے اسی سلسلہ کی کڑی کے حصہ کے طورپر آج بھی ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔اس ایک منٹ 32سکنڈ کی ویڈیو میں انہوں نے کہاکہ ہر سماج میں ایسے لوگ ہوتے ہیں جو بچوں کے خلاف جرائم کی وارداتیں انجام دیتے ہیں۔ ہندوستان کے بڑے شہروں جیسے ممبئی،دہلی،بنگالورو،حیدرآباد،چینئی میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو بچوں کے خلاف جرائم کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے پائے گئے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بچوں کے خلاف جرائم،انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہمارے سماج کے ہر بچہ کو تحفظ ہو اور وہ محفوظ ہو۔ انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ان کو یہ سکھایا جائے کہ بچوں کو بڑوں کی جانب سے اچھی طرح چھونا اور غلط طریقہ سے چھونا کیا ہے؟ان کو محبت سے چھونا کیسا ہے اور ان کو دوسرے مقصد کے تحت چھونا کیسا ہے؟اس سلسلہ میں پولیس کا کونسلنگ سنٹر ہے۔ پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ اگر شہری چاہتے ہیں تو پولیس ان کے پاس پہنچ کر اس تعلق سے بات کرسکتی ہے۔اس کے لئے پولیس کے پاس ماہرین بھی ہیں۔
- Regional
- Andhra Pradesh & Telangana
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Maharashtra & Goa
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
بچوں کے خلاف جرائم مغربی دنیا میں کافی زیادہ ہیں اور ہمارے سماج میں خراب لوگ ہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS