باندا: ایک نیوز ایجنسی کے مطابق فتح پور کے باندا گاؤں میں چھ سالہ بچی کے ساتھ آبرو ریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تھریاؤں کے تھانہ انچارج نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی کے والدین ضروری کام سے فتح پور گئے ہوئے تھے۔ اور بچی گھر میں اکیلی تھی اسی دوران پڑوس میں رہنے والے شخص جسونت لودھی نے بچی کو گٹکھا منگوانے کے لیے بھیجا،اور پھر بچی کو ٹافی کا لالچ دیکر اپنے گھر لے آیا۔ اور اس کی آبرو ریزی کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS