نئی دہلی: بہار میں مغربی چمپارن ضلع میں بگہا نگر تھانہ علاقہ کے چوتر وا ڈوم پڑاﺅ گاﺅں سے پولیس نے آج دیسی شراب کے ساتھ دو
اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ چوتروا ڈوم پڑاﺅ گاﺅں میں چھاپے ماری کے دوران دو شراب اسمگلروں کو 50 لیٹر غیر قانونی شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
شراب اسمگلروں کے پاس سے دو موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ گرفتار اسمگلروں کی شناخت ضلع کے سیمرا تھانہ علاقہ باشندہ روہت اڑاﺅں اور نریش رام کے طور پر کی گئی ہے۔ گرفتار دونوں اسمگلروں سے
تفتیش کے بعد انہیں بیتیا جیل بھیجا جارہا ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS