یوپی میں جرائم کا بول بالا:اکھلیش یادو

0

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی قیادت والی یوگی حکومت کے دوسرے میعاد کار میں جرائم کا بول بالاہونے کا الزام لگایا ہے ۔اکھلیش نے ریاست میں مجرمانہ واقعات سے متعلق میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے
جمعرات کو سوشل میڈیا پر کہا’بیجے پی2.0 کے اقتدار میں یوپی جرائم میں ڈوبا،آج کا جرائم نامہ۔اکھلیش نے بدایوں میں پولیس تھانے کے سامنے ایک کاروباری کا قتل
کئے جانے کی میڈیا رپورٹ کو ٹوئٹر پر پنے اس پیغام کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ریاست میں بڑھتے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں بدایوں میں ایک غلہ کاروباری کا دن دہاڑے قتل کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس میں سود خوروں کے ذریعہ کاروباری سے وصولی جئے جانے
کے دوران رقم نہ چکانے پر پولیس تھانے کے سامنے ہی اس کا قتل کردیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS