فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں داروغہ معطل

0

نئی دہلی: بہار میں سارن ضلع کے سہاجت پور تھانہ کے داروغہ کو فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں آج معطل کر دیا گیا ۔ 
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے مشرق پرائمری ہیلتھ مرکز میں کام کر رہے ڈاکٹر سنجیو کمار سنگھ کل ڈیوٹی کے لئے موٹرسائیکل سے ڈیوٹی جارہے تھے، تبھی سہاجت پور ۔ مشرق سرحد پر تھانے کی پولیس نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔ 
ذرائع نے بتایاکہ سارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہر کشور رائے نے مڑھورا سب ڈویژنل پولیس افسر اندر جیت بیٹھا کے ذریعہ جانچ کرائی گئی۔ معاملے کی جانچ میں صداقت پائے جانے پر سہاجت پور تھانہ کے داروغہ شیونندن پاسوان کو معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کرنے کا حکم دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS