کوشامبی میں زمینی تنازع میں فائرنگ، ایک کی موت،2زخمی

0

کوشامبی: اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے پپری علاقے میں زمینی تنازع کے سلسلے میں ہوئی مارپیٹ اور فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔
 پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ شیر پور گاؤں کے رام پور سنگھ یادو کا اسی گاؤں کے مکھن نامی شخص سے زمینی تنازع چل رہا تھا۔ زمین کے سلسلے میں دونوں میں پرانی رنجش تھی۔ جمعہ کی دیر شام کسی بات کے ضمن میں دونوں گروپ میں کہا سنی ہوگئی۔ اس درمیان ایک فریق کے رام سنگھ یادو،وجے یادو اور وملیش یادو اور دوسرے گروپ کے مکھن یادو، ننکو،نیرج ،سنجے کے درمیان لاٹھی۔ڈنڈوں سے مارپیٹ ہوگئی۔
 لاٹھی ڈنڈوں سے مارپیٹ کے درمیان مکھن یادو کے گروپ کی جانب سے فارئرنگ شروع ہوگئی جس سے رام سنگھ،ان کابیٹا وجے یادو اور کنبے کا ایک دیگر شخص زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے پریاگ راج واقع سوروپ رانی نہرو اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران وجے یادو کی موت ہوگئی۔
 پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام سنگھ نے مکھن یادو کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS