مدھوبنی میں ایک شخص کا گولی مار کر قتل

0

نئی دہلی: بہار میں مدھوبنی ضلع کے راج نگر تھانہ علاقہ میں رانٹی ٹیڑا چوک کے نزدیک بدمعاشوں نے آج ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر 
دیا۔ 
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ اسی تھانہ علاقہ کے موہن پور گاﺅں کا باشندہ کملیش یادو (40) موٹر سائیکل سے جارہا تھا تبھی رانٹی ٹیڑا چوک پر پہلے سے گھات لگائے دو 
موٹر سائیکل پر سوار پانچ بدمعاشوں نے گولی مارکر اسے زخمی کردیا۔ زخمی کو مدھوبنی صدر اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے بہتر علاج 
کیلئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ علاج کے دوران کملیش کی موت ہوگئی۔ 
ذرائع نے بتایا کہ متوفی بھی مجرمانہ شبیہہ کا تھا۔ قتل کی وجہ زمین سے متعلق تنازعہ بتایا جارہا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS