نئی دہلی: جھارکھنڈ میں نکسل متاثرہ چترا ضلع کے کندا تھانہ علاقہ سے پولیس نے کثیر مقدار میں افیون کے ساتھ چار اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔
کندا تھانہ انچارج رام برچھ رام نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ وبائی مرض کورونا کے انفیکشن سے ملک گیر لاک ڈاﺅن کے نفاذ کا فائدہ اٹھاکر
کچھ اسمگلر کندا تھانہ علاقہ میں افیون کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوشش میں ہیں۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کر کے چھاپے ماری مہم
شروع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے ماری کے دوران ہی ایچاک گاﺅں کے مختلف تھانوں سے 36 کلو250 گرام گیلے افیون کے ساتھ چار اسمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار سبھی اسمگلروں کو تفتیش کے بعد عدالتی حراست میں چترا ڈویژنل جیل بھیج دیا گیا ہے۔
کثیر مقدار میں افیون کے ساتھ چار اسمگلر گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS