پاکستان کے تیزگیندباز عمر گل کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

0

 پاکستان کے تیزگیندباز  عمر گل نے ہر  قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
        گل نے جمعہ کے روز ان کی گھریلو ٹیم بلوچستان کےسدرن پنجاب کے خلاف شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہونے کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 36 سالہ تیز گیند باز نے  پاکستان کے لئے 47 ٹیسٹ ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ 

پُرنم آنکھوں کے ساتھ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، اہلخانہ،  ساتھی کھلاڑیوں اور اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بلوچستان اور سدرن پنجاب کے کھلاڑیوں نے دونوں جانب قطار بنا کر اور بلے ہوا میں لہرا کر انھیں گارڈ آف آنر دیا۔ 

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمر گل نے پیغام میں لکھا کہ بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، ہمیشہ پاکستان کے لیے دل سے کھیلا اور اپنی 100 فیصد کارکردگی دی، کرکٹ ہمیشہ سے میری محبت اور جنون ہے اور رہے گا۔عمر گل کا کہنا تھا پاکستان کے لیے کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہوا، اللہ نے مجھے بہت عزت دی جس پر مجھے فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے کیریئر میں مختلف لوگوں سے ملا جنہوں نے مجھے کسی نہ کسی طرح سکھایا یا مدد کی، میں ان تمام لوگوں کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
گل 2002 میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے لئے کھیلتے تھے  جس کے بعد 2003 میں انہیں سینئر ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ گل نے اپریل  2003 میں شارجہ میں زمبابوے کے خلاف  ون ڈے سے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اسی سال اگست میں  بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ سے  ڈیبیو کیا تھا۔
گل نے 47 ٹیسٹ میں 34.06 کی اوسط سے 163 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے میں انہوں نے 29.34 کی اوسط سے 179 وکٹیں حاصل کیں۔ گل نے 2007 اور 2009  ٹی 20 ورلڈ کپ میں قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ 2007 میں پاکستان رنر اپ تھا جبکہ ٹی ٹونٹی 2009 میں ورلڈ کپ کا فاتح تھا۔ گل نے آخری بار  سال  2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلا تھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS