ہربھجن سنگھ آئی پی ایل سے دستبردار

0

نئی دہلی(ایجنسیاں)
 چنئی سپر کنگس کے گیندباز ہربھجن سنگھ نے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ یو اے ای میں ہونے والے آئی پی ایل کی تیرہویں ایڈیشن میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے خود کو ٹورنامنٹ سے الگ کرلیا ہے۔ اس سے قبل چنئی سپر کنگس کے اسٹار بلے بازسریس رینا ذاتی وجوہات کے سبب وطن لوٹ آئے تھے ، اب ان کے تعلق سے خبر ہے کہ وہ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔ 
ٹیم انڈیا کے سابق اسٹار گیند باز ہربھجن سنگھ نے ٹویٹر پر لکھا ’پیارے دوستوں، میں ذاتی وجوہات کے بنا پر اس سال آئی پی ایل نہیں کھیل پائونگا۔ یہ مشکل وقت ہے اور میں کچھ رازداری کی امیدکروں گا، کیونکہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا، سی ایس کے انتظامیہ بہت معاون رہا ہے اور میں ان کے شاندار آئی پی ایل کی تمنا کرتا ہوں، محفوظ رہیں اور جے ہند۔‘ ہر بھجن سنگھ کی آئی پی ایل میں نہیں کھیلنے پر گزشتہ کچھ وقت سے قیاس آرائی جاری تھی جس پر آج مہر لگ گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے معاملوں کے سبب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 13واں ایڈیشن 19 ستمبر سے یو اے ای میں ہونا ہے۔ ہربھجن نے جمعہ کو چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) ٹیم کو اپنے اس فیصلے کے بارے میں جانکاری دی۔ انہیں چنئی سپر کنگس کے ساتھ ایک ستمبر کو جڑنا تھا، لیکن ایک بار پھر ان کا یو اے ای جانا ملتوی ہوگیا۔ 
تجربہ کار آف اسپنرہربھجن سنگھ سی ایس کے ٹیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات روانہ نہیں ہوئے تھے۔ ایسی خبریں تھیں کہ وہ ٹیم کے ساتھ بعد میں جڑ جائیں گے۔ حالانکہ انہوں نے اب آئی پی ایل سے ہٹنے کا ہی فیصلہ کرلیا۔ سی ایس کے دو کھلاڑی اور کچھ سپورٹ اسٹاف کے اراکین کوویڈ ٹسٹ میں پوزیٹیو پائے گئے تھے۔ اسی وجہ سے ٹیم کا کورنٹائن وقفہ بھی بڑھا دیا گیا۔ اس کے چلتے ٹیم کی پریکٹس بھی طے شیڈول کے مطابق شروع نہیں ہوسکی۔ حالانکہ بعد میں سبھی کا کورونا ٹسٹ منفی آیا تھا۔ دوسری طرف ٹیم کی جانب سے اب تک ان کے متبادل کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ وہیں سریس رینا کے تعلق سے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS