ریحانہ شاہجہاں نے 24 گھنٹے میں 81 سرٹیفکیٹ کابنایا عالمی ریکارڈ

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں)کیرالہ کی لڑکی ریحانہ شاہجہاں نے 24 گھنٹے میں 81 سرٹیفکیٹ حاصل کرکے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ ریاضی کے مطابق 24 گھنٹے میں 81 سرٹیفکیٹس پر نظرڈالی جائے تو ریحانہ نے ہر منٹ میں اوسطاً 3 سے زائد سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔ کیرالہ کے کوٹایم کی رہنے والی ریحانہ شاہجہاں نے کامرس میں ماسٹرز (ایم) کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی سے کامرس سے ماسٹرس کیا ۔ 25 سالہ ریحانہ نے پوسٹ گریجویشن کے دو کورسز کےلئے آن لائن داخلہ لیا۔ سوشل ورک میں ماسٹرز کےلئے درخواست دینے
کے علاوہ، ریحانہ نے ڈپلومہ ان گائیڈنس اینڈ کاو¿نسلنگ کورس میں بھی داخلہ لیا۔ پی جی میں داخلہ لینے کے بعد ریحانہ مینجمنٹ پڑھنا چاہتی تھی۔ ریحانہ
gdns0kqg
نے CAT کا امتحان پاس کیا۔ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایم بی اے پروگرام میں داخلہ لیا۔ ریحانہ کا تعلیم سے ایسالگاﺅتھا کہ ایک دن میں سب سے زیادہ آن لائن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ریحانہ کوایک دن میں کل 81 سرٹیفکیٹ ملے ہیں۔ ریحانہ کے مطابق وہ سرٹیفکیٹ کورس کر کے اپنی کارکردگی کی فہرست میں بڑھانا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ ایک ہی دن میں سب سے زیادہ آن لائن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا پچھلا عالمی ریکارڈ 75 تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS