حیدرآباد:جی ایس ٹی میں تلنگانہ کو واجب الادا رقم کا حصہ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سی پی ایم نے حیدرآباد کلکٹریٹ کے روبرو احتجاج کیا۔ان احتجاجی کارکنوں کے ہاتھ میں پلے کارڈس تھے جس میں لکھا ہوا تھا کہ ہر خاندان کو حکومت 6ماہ تک 7500روپئے کی مالی امداد فراہم کرے، ساتھ ہی 15کیلو چاول و کرانہ دکان کی اشیا بھی ہر خاندان کو 6ماہ تک مفت دی جائیں۔ ان کارکنوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت دستور کے خلاف کام کررہی ہے اور کہا کہ کورونا وبا کے دور میں مخالف عوام فیصلے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کی روک تھام میں ریاستی اور مرکزی حکومتیں ناکام ہوگئی ہیں۔انہوں نے بیروزگار کو بے روزگاری کاالاونس بھی فراہم کرنے پر زوردیا۔
مخالف عوام فیصلوں کے خلاف حیدرآباد میں سی پی ایم کا احتجاج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS