پنجاب: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 77نئے معاملے درج، تین اموات

0

پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 77 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے ریاست میں معاملوں کی مجموعی تعداد 3،140 ہوگئی ہے۔
اس دوران یہاں تین اموات بھی ہوئیں جس سے ریاست میں 69 اموات ہو گئی ہیں۔ 
 لدھیانہ سے 22نئے معاملے، امرتسر سے 13 ، پٹیالہ اور موہالی سے 10 ، پٹھان کوٹ اور سنگرور سے پانچ ، ہوشیار پور ، گورداس پور ، فتح گڑھ صاحب اور ترن ترن سے دو دو معاملے اور جالندھر ، روپر ، موگا اور مقتسر سے ایک ایک معاملے سامنے آئے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS