12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے پہلی کووڈ ویکسین

0
image:theindianexpress

نئی دہلی : (یو این آئی) ڈرگس ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے جمعہ کو ملک میں 12 سال اوراس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے زایڈس کیڈیلا کے دنیا کے پہلے ڈی این اے پلیٹ فارم پر مبنی کووڈ-19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔ حکومتی ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ موضوع کی ماہر کمیٹی نے جمعرات کو ایک میٹنگ میں زائکووی ڈی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کی سفارش کی۔ زائکووی ڈی ملک میں منظور شدہ کووڈ-19 ویکسین کے بڑے پورٹ فولیو میں شامل ہونے والی چھٹی ویکسین بن گئی ہے،روس کے سپوتنک V ، امریکہ کی ماڈرنا ، اور جانسن اینڈ جانسن کے بعد،مقامی طور پر تیار کی جانے والی کوویشیلڈ اور کوویکسین کے علاوہ ہ ہے۔
سکریٹری،بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر رینو سوروپ،نے کہا کہ یہ بہت فخر کی بات ہے کہ ہندوستان نے دنیا کی پہلی ڈی این اے کوویڈ 19 ویکسین تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا،”ہمیں یقین ہے کہ یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ایک اہم ویکسین ہوگی۔ یہ ہمارے مقامی ویکسین ڈویلپمنٹ مشن میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس نے ہندوستان کو کووڈ ویکسین کی ترقی کے عالمی نقشے پر رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS