واشنگٹن: عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) سے شدید متاثر امریکہ میں اس کی ویکسین تیار کرنے کا کام کافی تیز رفتارسے چل رہا ہے ۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ كووڈ -19 کی ویکسین تیارکرنے کے’آپریشن وارپ ریپڈ‘نامی مہم میں سابق فارماسیوٹیکل ایگزیکٹو مونسیف سلوئی اورامریکی فوج کی مٹيريل کمان کے کمانڈرجنرل گستاو پیرن اہم کردارادا کریں گے اور اس کی قیادت کریں گے ۔ٹرمپ نے جمعہ کی دوپہر وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں صحافیوں کو یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ كووڈ -19 کی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے یہ نیا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جوکہ وفاقی ایجنسیوں کے درمیان ایک تاریخی شراکت داری ہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ حکومت كووڈ -19 کی ویکسین تیارکرنے کی سمت میں کام کر رہی تقریباَ 100 ٹیموں کے کاموں کا جا ئزہ لے رہے ہیں جس سے 14 ٹیموں کو امید افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
كووڈ -19 ویکسین: ٹرمپ نے نئی مہم کا اعلان کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS