عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے بری طرح متاثر امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20،600 سے زیادہ معاملوں کی تصدیق اور اب تک ملک میں تقریباً 98 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے۔
جان ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا وائرس کے 20،634 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جو روزانہ آ رہے نئے معاملوں سے کم ہے۔ اتوار کو امریکہ میں کورونا وائرس کے 21،675 نئے معاملے درج کیے گئے تھے اور 1،108 افراد ہلاک ۔
ان نئے معاملات کے بعد ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،653،904 ہو گئی ہے اور اب تک 97،948 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS