بنگال میں کورونا وائرس کی صورت حال قابو میں :ممتا بنرجی

0

کلکتہ میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہےاورمغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 4.6لاکھ کیس آچکے ہیں تاہم آج وزیر اعظم نریندرمودی کے ساتھ ورچوئیل میٹنگ میں ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بنگال میں کورونا وائرس کی صورت حال قابو میں ہے ۔
وزیرا عظم مودی نے آج آٹھ ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ کورونا کی صورتحال کا جائزہ  ورچوئل میٹنگ میں کیا۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ  امیت شاہ ، وزیر صحت ہرش وردھن ، نیتی آیوگ (صحت) کے ممبر اور سینٹر کی کوڈ ٹاسک فورس کے چیف وی کے پال موجود تھے۔ مغربی بنگال ، مہاراشٹر ، دہلی ، گجرات ، ہریانہ ، راجستھان ، چھتیس گڑھ اور کیرالہ کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ میں کورونا کی دوسری لہر کو روکنے اور ویکسین کی تقسیم پر بات چیت کی گئی۔ مرکز کے مطابق ان آٹھ ریاستوں میں صورتحال زیادہ خراب ہے۔
ریاستی سیکریٹریٹ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعلی نےمیٹنگ میں مغربی بنگال میں کوویڈ ۔19 کی صورتحال سے متعلق تفصیلات پیش کی۔ بین الاقوامی سرحدکے کھلنے، تہوار کے موسم کے اختتام اور (لوکل) ٹرین خدمات کی شروعات کے باوجود ریاست میں کوویڈ کی صورتحال قابو میں ہے۔ تاہم وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اب بھی ریاست میں کورونا وائرس کے تئیں بیداری میں کمی ہے۔کورونا کے اصول و قواعد جاننے کے باوجود لوگ ماسک نہیں پہن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کورونا کی وبا ختم ہوگئی ہے۔صرف شمالی 24پرگنہ کے لوگ ہی ماسک پہنے ہوئے ہیں۔ 
اس کے علاوہ ، ممتا نے مرکز کی وجہ سے ریاست کو جی ایس ٹی ادا کرنے کی ضرورت پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ جس سے کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ تاہم دیگر سات ریاستوں نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ریاستی سیکریٹریٹ وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو ٹیکوں کی تقسیم میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بنگال کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق بنگال میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 45 9918تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں 3566افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز یہ تعداد 3,591تھی۔ لیکن ان دو دن کے مابین نمونہ ٹسٹ کی تعداد میں 2 ہزار سے زیادہ کا فرق ہے۔ پیر تک ، چوبیس گھنٹوں میں  42,367افراد کے نمونہ کی جانچ کی گئی تھی ۔اتوار کے روز یہ تعداد44,753افراد کی جانچ ہوئی ہے ۔
دریں اثنا ، پیر کو کلکتہ میں ہونے والے کورونا حملوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران847افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔اس  کے ساتھ ہی ریاست میں 100,656تک پہنچ گئی ہے ۔ شمالی 24پرگنہ میں کورونا وائرس کے 803نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ا س کے ساتھ ہی شمالی 24پرگنہ میںکورونا وائرس کے کل معاملات  95,078پہنچ گئی ہے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS