کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح میں مسلسل اضافہ

0

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 4776 مریض شفایاب ہوئے ہیں ،اب تک کل 100303 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد شرح بڑھ کر 48.31 ہوگئی ہے،فی الحال کورونا کے 101497 ایکٹو کیسز ہیں اور طبی نگرانی میں ہیں۔
ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح 2.8 فیصد ہے ۔اس وقت 688 تجربہ گاہیں کورونا کی جانچ میں مصروف ہیں جن میں 480 سرکاری اور 208 نجی شعبے کی ہیں۔ابھی تک کورونا کے 4103233 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور گذشتہ کل 137158 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔
وزارت صحت کے مطابق ، اس وقت ملک میں 952 کووڈ مختص اسپتال موجود ہیں جن میں 1،66،332 آئیسولیشن بیڈ، 21،393 ، آئی سی یو بیڈ ، 72،762 آکسیجن کی سہولت والے بستر ہیں۔ اس کے علاوہ 2391 کووڈ ہیلتھ سنٹر ہیں جن میں134945 آئیسولیشن 11027آئی سی یو اور46،875 آکسیجن کی سہولت سے آراستہ بستر ہیں۔مرکزی حکومت نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر اقتدار علاقوں کو 125.28 لاکھ این-95ماسک اور 101.54 پی پی ای کٹ دستیاب کردی ہیں۔
ہندوستان میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح 15 اپریل کو 11.42 فیصد ، 3 مئی کو 26.59 اور 18 مئی کو 38.29 فیصد تھی اس کے بعد اس میں بہتری آئی اور آج یہ بڑھ کر 48.31 فیصد ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS