کورونا مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ:مرکزی وزیر صحت

0

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ بڑھ کر 37.5 فیصد ہو گئی ہے، اور ابھی تک 22 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ مضبوط سیاسی قیادت کے ذریعے جارحانہ اور ابتدائی اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں اور ملک میں کورونا کے معاملے دوگنا ہونے کی جو شرح گزشتہ 14 دنوں میں 11.5 دن تھی وہ اب گزشتہ تین دنوں میں بڑھ کر 13.6 ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرح اموات کم ہوکر 3.1 فیصد رہ گئی ہے اور کل (ہفتہ) آئی سی یو میں 3.1 فیصد ایکٹو کووڈ۔19 مریض تھے اور وینٹی لیٹر پر 0.45 فیصد اور آکسیجن سپورٹ پر 2.7 فیصد مریض تھے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS