ملک میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 78000 سے تجاوز، 2549 ہلاکتیں

0

نئی دہلی: ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3722 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 78003 ہوگئی اور اس دوران 134 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2549 تک پہنچ گئی ۔ متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز کرنے کے بعد ہندوستان 50 ہزار سے زائد معاملوں والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے آج صبح جاری عداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اب تک 78003 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2549 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ وہیں اب تک کورونا کے 26235 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے یہاں 25922 افراد اس وائرس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 975 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ وہیں ریاست میں 5547 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS