لندن:دنیا میں براعظم انٹارکٹکا اب تک مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے پاک تھا تاہم اب یہ جان لیوا وائرس دنیا کے تمام براعظموں تک پہنچ گیا ہے۔
براعظم انٹارکٹکا کے برنارڈو او ھائینس ریسرچ سینٹر میں تعینات چلی کے فوجی اہلکاروں میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 36 اہلکاروں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں 26 جوان اور 10 سویلین شامل ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپوٹس کے مطابق گزشتہ دنوں چلی سے سامان اور لوگوں کو لیکر جانے والے جہاز کے عملے کے 3 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اب ریسرچ اسٹیشن پر بھی کیسز مثبت نکل آئے ہیں۔
چلی نے 36 مریضوں کو واپس بلالیا ہے جہاں ان کی طبیعت کافی بہتر ہے جب کہ ان کی جگہ دوسرے عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔
انٹارکٹکا میں بھی کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب دنیا کا کوئی بھی براعظم ایسا نہیں جہاں یہ مہلک وائرس نہ پہنچا ہو۔
کورونا وائرس براعظم انٹارکٹکا میں بھی پہنچ گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS