اڈیشہ: کئی اضلاع میں 14 روزہ مکمل لاک ڈاؤن نافذ

    0

    ریاست اڈیشہ میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے جمعرات کے روز 4 اضلاع میں مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندر گڑھ ضلع کے پورے رورکیلا میونسپل کارپوریشن میں 14 دن کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ اڈیشہ کے چیف سکریٹری اسیت تریپتھی نے بتایا کہ پورے رؤرکیلا میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ساتھ گنجام ، کھورڈا ، کٹک اور جاج پور اضلاع میں لاک ڈاون پابندیاں لگائی جائیں گی۔
    لاک ڈاؤن 17 جولائی کی صبح 9 بجے سے 31 جولائی کی درمیانی رات تک لاگو ہوں گی۔ "جاری سروے سے جو معلوم ہورہا ہے کہ تقریبا دو تہائی سرگرم معاملات اور نئے معاملات کا 66فیصد حصہ گنجام ، کٹک ، جاج پور اور کھورڈا سے درج ہو رہا ہے۔ لہذا ، ہم نے 31 جولائی تک 14 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS