اپریل 15 کے بعد بھی آئی پی ایل کا انعقاد ممکن نہیں: آئی پی ایل کے سابق چیرمین

0

دہلی: کورونا وائرس کے بحران کے درمیان آئی پی ایل کے سابق چیئرمین نے کہا ہے کہ 15اپریل کے بعد بھی آئی پی ایل منعقد نہیں کیا جا سکتا۔ 
موجودہ حالات کے پیش نظر انہوں نے یہ بیان جاری کیا ہے۔ راجیو شکلا نے میڈیا کو بتایا کہ ایسا سننے میں آرہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے وقت کو بڑھایا جاسکتا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے توآئی پی ایل کا انعقاد ممکن نہیں لگتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ترجیح اس وبا سے لڑنا اور لوگوں کو بچانا ہے۔ یہ سب حکومت پر منحصر ہوگا کہ وہ کیا فیصلہ لیتی ہے۔
خیال رہے کہ آئی پی ایل لو پہلے ہی 15 اپریل تک ملتوی کردی گیا تھا۔
یہ سوال پوچھنے پر کہ اگر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا ہے تو کیا غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے پائیں گے تو اس کے جواب میں راجیو شکلا نے کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی بھی میچ ممکن نہیں ہے اور ویسے بھی غیر ممالک کے ہندستان آنے پر پابندی لگی ہوئی ہے۔
اس سے پہلے آئی پی ایل کا انعقاد 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن 11 مارچ کو مرکزی حکومت نے تمام ویزا کو 15 اپریل تک کے لئے معطل کردیا۔ اس وقت ملک میں یہ انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ملک بھر میں 6412 معاملے درج ہو گئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS