مئی 15 تک بند رہیں گے تعلیمی ادارے، مزہبی سرگرمیوں پر بھی پابندی

0

کرونا وائرس کے اس بہران کے درمیان منگل کو کووڈ-19 سے متعلق وزراء کی ایک میٹنگ منقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں وزراء نے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور تمام مذہبی سرگرمیوں میں عوامی شرکت پر 15 مئی تک محدود رکھنے کی سفارش کی۔ اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی۔ ہندوستان میں کرونا وائرس پھیلنے پر ابھی قابو نہیں پایا گیا ہے اور صورتحال کے پیش نظر اس رپورٹ کو پیش کیا گیا۔ 
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت والے جی ایم او نے طے کیا کہ 14 اپریل سے مذہبی مراکز ، شاپنگ مالز اور تعلیمی اداروں کو کم از کم چار ہفتوں کے لئے معمول کا کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔میٹنگ میں وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بھی شرکت کی۔
جی او ایم کی میٹنگ کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ، 'وزراء نے اپنے خیالات پیش کیے کہ ہم اس صورتحال سے کیسے باہر نکل سکتے ہیں اور کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں لوگوں کو کس طرح چوکس، الرٹ اور پرعزم رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS