دہلی میں لاک ڈاؤن کی توسیع 24 مئی تک کی گئی

0
image:indianexpress.com

نئی دہلی : (یواین آئی) کووڈ ۔19 کے پیش نظردہلی میں لاک ڈاؤن کی مدت 24 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو اس کا اعلان کیا۔
اروند کیجریوال نے صحافیوں کو بتایا کہ دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کی مدت 17 مئی تک نافذ ہے اور اس میں ایک ہفتہ کی توسیع 24 مئی تک کی جا رہی ہے۔
میٹرو خدمات کی معطلی سمیت تمام پابندیاں اب 24 مئی تک نافذ العمل ہوں گی۔
دہلی میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے لئے میٹرو خدمات بھی 10 مئی سے معطل ہیں۔
واضح رہے کہ 19 اپریل سے قومی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS