جموں کشمیر: کووڈ-19 کے سبب ایک اور موت، اموات کی کل تعداد 92 ہوئی

    0

    شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، جس کا ہفتے کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، کی موت کے ساتھ اس وائرس سے جموں وکشمیر میں ازجان ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 92 ہوگئی ہے۔
    شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چوہدری نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سوپور سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون کو یہاں 25 جون کو لایا گیا تھا اور اگلے ہی روز اس کی موت واقع ہوئی۔
    انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون کا کورونا ٹیسٹ ہفتے کے روز مثبت آیا۔ انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون نمونیا میں بھی مبتلا تھی۔
    دریں اثنا اس خاتون کی موت کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 92 ہوگئی ہے جن میں سے 81 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے جبکہ 11 صوبہ جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔
    وادی کشمیر میں ضلع سری نگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 22 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 14 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔
    ضلع کولگام میں گیارہ، شوپیاں میں دس، اننت ناگ میں سات، بڈگام میں سات، کپوارہ میں پانچ، پلوامہ میں چار اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS