کووڈ-19: ہندوستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 15،413 نئے معاملے درج، 306اموات

0

نئی دہلی: ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے ایک دن میں سب سے زیادہ یعنی 15،413 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ملک میں اب کووڈ-19کے معاملوں کی مجموعی تعداد 4،10،461 ہو گئی ہے۔ وبائی امراض کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 13،254 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ان میں سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 306 افراد ہلاک ہوئے۔ وبائی امراض کا شکار چوتھا سب سے زیادہ متاثر ملک ، ہندوستان میں گذشتہ چار روز سے معاملوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 
ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1،69،451 ہے۔ اب تک 2،27،756 افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے فارغ ہو چکے ہیں۔صحت یاب ہونے والے افراد کی شرح 55 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS