ملک میں کُل 1000 کورونا ٹیسٹ لیب

0

نئی دہلی: ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے درمیان ان کی جانچ میں رفتار لانے کےلئے لیب کی تعداد بھی بڑھاکر 1000 کردی گئی ہے۔
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے بدھ کو بتایا کہ 23جنوری تک صرف پنے کے ایک لیب میں کورونا انفیکشن کی جانچ کی سہولت تھی۔اگلے دو ماہ میں یعنی 23 مارچ سے ایسے لیب کی تعداد بڑھکر 160 ہوئی اور 23 جون تک ملک بھر کے 1000 لیب میں کورونا انفیکشن کی جانچ کی سہولت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کُل 1,000 لیب میں سے 730 سرکاری لیب اور 230 نجی لیب ہیں۔ان لیب کی وجہ سے ہی اب تک ملک میں 71 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنا ممکن ہوسکا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS