کووڈ۔19کا بچوں کے ٹیکوں کے پروگرام پر اثر پڑسکتا ہے: یونیسیف

    0

    اقوام متحدہ: بچوں کی تعلیم، صحت، حفاظت وغیرہ کے لے کام کرنے والی یونایٹڈ نیشنس انٹرنیشنل چلدرنس ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف)کے مطابق عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ۔19) کے مسلسل بڑھتے قہر کا اثر پوری دنیا میں بچوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے چلائے جانے والے حفاظتی ٹیکہ پروگرام پر پڑسکتا ہے۔
    یونیسف نے جمعہ کو ایک سرکاری بیان جاری کرکے کووڈ۔ 19کی وجہ سے بچوں کے ٹیکہ پروگرام پر پڑنے والے اثر کے تعلق سے آگاہ کیا ہے۔
    دنیا کے مختلف ممالک میں بچوں کو خسرہ، ڈپتھیریا اور پولیو جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لئے ٹیکے کے پروگرام چلائے جاتے ہیں لیکن کووڈ۔19کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے لاکھوں بچے ان زندگی بچانے والے ٹیکوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔
    یونیسیف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کووڈ۔19کی وجہ سے کئی ممالک نے اپنے چلائے جانے والے پولیو ٹیکہ پروگرام کو ملتوی کردیا ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً25ممالک نے کورونا جیسے ہنگامی صحت چیلنج کے پیش نظر خسرے کی روک تھام کئے لئے بڑے پیمانہ پر چلائے جانے والے ٹیکہ پروگرام کو فی الحال روک دیا ہے۔
    یونیسیف کے چیف مشیر اور ٹیکہ پروگرام کے سربراہ روبن نینڈی نے کہاکہ کووڈ۔19کی وجہ سے بچوں کی حفاظت داو پر لگی ہوئی ہے۔ جیسے جیسے پوری دنیا میں کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھتا جارہا ہے اس کی وجہ سے بچوں کو خسرہ، ڈپتھیریا اور پولیو جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لئے چلائے جانے والے ٹیکہ پروگرام بری طرح متاثر ہوے ہیں۔ اس سے لاکھوں بچوں کی زندگی دوا پر لگی ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS