ملک میں کورونا وائرس کے تقریباََ دو ہزار نئے معاملے، ہلاک شدگان کی تعداد 1147 ہوئی

0

نئی دہلی:  ملک بھر میں کورونا وائرس وبا کے معاملے مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کے 1993 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 73 مریضوں کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1147 ہو گئی ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 35043 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے شفا یاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 564 افراد کے شفایاب ہونے کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8889 تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت صحت کی جانب سے آج صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر مہاراشٹر میں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہے اور گزشتہ ایک دن میں 583 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 10498 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران مزید 27 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد بڑھ کر 459 ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں 1773 متاثرہ مریض شفایاب ہو چکے ہیں ۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 313 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ یہ دوسرے مقام پرہے ۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4395 ہو گئی ہے اور مزید 17 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 214 ہو گئی ہے ۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS