کورونا وائرس بحران کے درمیان امریکہ پر اب طوفان کا قہر، 6 افراد ہلاک

    0

    کرونا وائرس وبا کے بحران سے اس وقت پوری دنیا لڑ رہی ہے اور سب سے زیادہ متاثر امریکہ پر قدرت کا ایک اور قہر برپا ہوا ہے۔  امریکہ کے میسی سیپی ریاست میں سائیکلون (طوفان) آنے سے کم سے کم 6 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ریاست کی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نے پیر کو بتایا کہ اتوار کو سائیکلوں کی زد میں آنے سے جیفرسن ڈیوس کاؤنٹی میں تین، لارینس کاؤنٹی میں دو اور والٹ ہال کاؤنٹی میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ یہ سبھی علاقے ریاست کے جنوبی حصے میں واقع ہیں۔

    مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ سائیکلون ’تباہ کن نقصانات کی وجہ بنا جس کی وجہ سے قومی محکمہ موسمیات (این ڈبلیو ایس) کو سائیکلون ایمرجنسی جاری کرنا پڑی۔ یہ سائیکلوں کے لئے اعلی سطح کی وارننگ ہوتی ہے۔ ایجنسی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’یہ ابتدائی خبریں ہیں اور جانکاری مہیا ہونے پر اپڈیٹ جاری کیے جاتے رہیں گے۔‘‘

    میسی سیپی کے گورنر ٹیٹ ریوس نے ریاست کے لوگوں سے ان سنگین سائیکلون کو بہت سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ٹکساس اور لوسیانہ سمیت جنوبی ریاستوں میں بھی سائیکلون کی تباہی دیکھنے کو ملی جہاں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ پیر کی رپورٹ کے مطابق سائیکلون کی وجہ سے میسی سیپی اور لوسیانہ میں ساٹھ ہزار لوگوں کو بغیر بجلی کے رہنا پڑا ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا سے دنیا میں سب سے سنگین صورت حال امریکہ کی ہے جہاں اب تک پانچ لاکھ پچپن ہزار سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں اور اس کی وجہ سے بائیس ہزار سے زیادہ لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS