ملک میں کورونا کا قہر جاری،24گھنٹوں میں 3900 نئے معاملے درج

0

نئی دہلی: وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  3900 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور مزید195مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1568 ہو گئی ہے۔
ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناوائرس کے اب تک کل 46433 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر1020 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد12727 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 32ریاستیں متاثر ہو چکی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS