ملک میں کورونا کے 106737 سرگرم معاملے،صحتیابی کی شرح47.99 فیصد

0

نئی دہلی:  ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کل 3،804 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور اب تک 1،04،107 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا کے 1،06،737 ایکٹو کیسز موجود ہیں ،صحت یابی کی شرح 47.99 فیصد ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کورونا مریضوں کی جانچ میں مسلسل اپنی صلاحیت میں اضافہ کررہا ہے اور اب ملک میں کورونا مریضوں کی جانچ کے لئے 498 سرکاری اور نجی شعبے کی212 لیبارٹریز ہیں۔ ملک میں اب تک کورونا کے کل 42،42،718 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1،39،485 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ، اس وقت ملک میں (03 جون کے اعداد و شمار کے مطابق) 952 کووڈ کے لئے مخصوص اسپتال ہیں۔جن میں 1،66،332 آئیسولیشن بیڈ ، 21،393 ، آئی سی یو بیڈ ، 72،762 آکسیجن سے آراستہ بستر۔ اس کے علاوہ، 2391 ڈیڈیکیٹڈ کووڈ ہیلتھ سنٹر ہیں۔ جن میں1،34،945 آئیسولیشن بیڈ ، 11،027 آئی سی یو بیڈ اور 46،875 آکسیجن بیڈ ہیں۔مرکزی حکومت نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو125.28 لاکھ این-95 ماسک اور 101.54 پی پی ای کٹ مہیا کرادی ہیں۔
ہندوستان میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح 15 اپریل کو 11.42 فیصد ، 3 مئی کو 26.59 اور 18 مئی کو 38.29 فیصد تھی اس کے بعد اس میں بہتری آئی اور آج یہ بڑھ کر 48.31 فیصد ہوگئی ہے
دنیا کے 14 ممالک میں جہاں کورونا کے زیادہ معاملے دیکھے گئے ہیں ، ان کی آبادی ہندوستان کے برابرہی ہے لیکن ان میں ہندوستان کے مقابلہ میں 22.5 فیصد زیادہ کورونا معاملات دیکھے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 55.2 فیصد زیادہ ہے۔ اگر پوری دنیا میں اموات کی فیصد کو دیکھا جائے تو دنیا میں یہ اوسطا 6.13 فیصد ہے اور ہندوستان میں اس وقت یہ 2.80 فیصد ہے جو پوری دنیا میں سب سے کم ہے۔ اگر فی لاکھ آبادی میں کورونا اموات کی تعداد کو دیکھا جائے تو یہ پوری دنیا میں 4.9 فیصد ہے لیکن ہندوستان میں یہ صرف 0.41 فیصد فی لاکھ ہے، بیلجیئم جیسے ملک میں یہ شرح 82.9 فیصد فی لاکھ ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS