پریاگ راج، (پی ٹی آئی):الٰہ آباد ہائی کورٹ نے مبینہ ’شیو لنگ‘کی کاربن ڈیٹنگ کو لے کر وارانسی کے ضلع جج کے حکم کو چیلنج دینے والی درخواست نظرثانی سماعت کےلئے جمعہ کو قبول کر لی۔ کاربن ڈیٹنگ ایک طریقہ ہے جس کے ذریعہ اس بات کی جانچ کی جاتی ہے کہ کوئی چیز کتنی پرانی ہے۔ وارانسی کے ضلع جج نے کاشی وشو ناتھ-گیان واپی مسجد تنازع میں مبینہ شیو لنگ کی کاربن ڈیٹنگ کرنے اور سائنسی طریق کار سے وقت کے تعین کا مطالبہ خارج کر دیاتھا۔ جسٹس جے جے منیر نے لکشمی دیوی اور دیگر کے ذریعہ دائر درخواست نظر ثانی قبول کرتے ہوئے دوسرے فریقوں جیسے انتظامیہ مسجد کمیٹی وغیرہ کو نوٹس جاری کیے۔ واضح رہے کہ گیان واپی مسجد احاطہ میں ملنے والے مبینہ شیو لنگ کے وقت کے تعین کےلئے کاربن ڈیٹنگ کی ہدایت جاری کرنے کی مانگ کے ساتھ ایک درخواست داخل کی گئی تھی، جس میں جی پی آر سروے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ حالانکہ ضلع جج نے 14 اکتوبر کو پاس کردہ حکم میں اس درخواست کو خارج کر دیا تھا، جسے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ دریں اثنا عدالت نے شرنگار گوری اور دیگر دیوی دیوتاﺅں کی پوجا کی اجازت کےلئے 5 ہندو خواتین کے ذریعہ دائر مقدمہ کی پائیداری کو چیلنج دینے والی انجمن انتظامیہ کی درخواست نظر ثانی پر سماعت 22 نومبر تک کےلئے جمعہ کو ملتوی کر دی۔ انجمن انتظامیہ مسجد نے وارانسی کی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں اس مقدمہ کی پائیداری پر اس اس کا اعتراض خارج کر دیا گیا تھا۔ جسٹس جے جے منیر نے متعلقہ فریقوں کی مشترکہ اپیل پر اس معاملے پر اگلی سماعت کی تاریخ 22نومبر 2022 طے کی۔
’شیو لنگ‘کی کاربن ڈیٹنگ سے انکار کے فیصلہ کو چیلنج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS