نئی دہلی (ایس این بی):ہائی کورٹ نے کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کے اس نوٹس پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے، جس میں وہاٹس ایپ اور فیس بک سے اس کی نئی پرائیویسی پالیسی کے سلسلے میں معلومات طلب کی گئی تھیں۔ جسٹس انوپ جے رام بھوانی اور جسٹس جسمیت سنگھ کی بنچ نے کہاکہ جانچ میں آگے کی کارروائی پر روک لگانے کی مانگ کو لے کر ایک دیگر درخواست داخل کیاتھا۔ اس پر سی سی آئی کے ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کیاگیاتھا، لیکن 2رکنی بنچ نے 6مئی کو کوئی عبوری راحت نہیں دی تھی۔ اس پر آئندہ سماعت 9جولائی کو ہونے والی ہے۔ بنچ نے کہاکہ پہلے داخل کی گئی درخواست اور اس عدالت کے سامنے داخل درخواست میں کی گئی مانگ الگ الگ ہے۔ ایسے میں 4جون کو جاری کئے گئے نوٹس پر روک لگانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ بنچ نے کہاکہ 4جون کے سی سی آئی ڈائریکٹر کا نوٹس 24مئی کو خود نوٹس لینے کے معاملے میں جانچ کے آگے کے عمل کو آگے بڑھانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
وہاٹس ایپ اور فیس بک کو بھیجے نوٹس پر روک لگانے سے ہائی کورٹ کا انکار،آئندہ سماعت 9جولائی کو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS