نئی دہلی (ایس این بی)
دہلی فسادات کے معاملے یں عدالت نے پنجرا توڑ گروپ کی رکن نتاشا نروال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔کڑ کڑ ڈوما کورٹ کے ایڈیشنل جج امیتابھ راوت نے پولیس سے انہیں فرد جرم کی کاپی مہیا کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے سنوائی21ستمبر کے لئے ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ دہلی فسادات معاملے میں پولیس نے نروال کو 23مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ان پر لوگوں کو بھڑکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔پولیس نے ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل ہونے اور آئی پی سی کی کئی دفعات کے تحت الزام لگائے ہیں۔اس سے پہلے ان کی ضمانت عرضی کئی بار خارج کی گئی۔ پچھلی سنوائی کے بعد عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS