دوبئی : متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کا آج اعلان کر دیا گیا۔ متاثرین کی حالت اگرچہ مستحکم بتائی گئی ہےمریض کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
امارات کی وزارت صحت کے بیان کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام)نے یہ اطلاع فراہم کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرین کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے جو چین کے متعدی وبا سےمتاثر شہر ووہان سے آئے ہیں۔ وزارت صحت کے حوالے سے العربیہ نے خبر دی ہے کہ صحت سے متعلق تنظیموں ،متعلقہ اداروں اور عالمی ادارہ صحت کے ہدایت کردہ معیار کے مطابق مطلوبہ احتیاطی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس دوران چین کے حکام نے بھی آج اعلان کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5974 ہو چکی ہے۔ اس وائرس سے اب تک 132 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
کرونا وائرس کا امارات میں پہلا کیس، چین میں 132 افراد کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS