اب تک دنیا بھر میں تقریبا سات کروڑ افراد کوروناوائرس کا شکار جبکہ 15.80 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس اب تک دنیا کے 192 ممالک میں 6.95 کروڑ افراد کو متاثر کر چکا ہے ، جبکہ 15 لاکھ 80 ہزار 727 مریض اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
دنیا بھرمیں جان لیوا کوروناوائر سے بری طرح متاثر امریکہ میں سب سے 1.5 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 2.92 لاکھ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
جان لیوا کووڈ19سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں دوسرے مقام پر موجود ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 97.96 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور 1.42 لاکھ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہندوستان میں اب تک 92.90 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے جان لیوا وبا کورونا کو شکست دی ہے ۔ اس ملک میں اموات کی شرح1.45 فیصد ہے۔
دنیا میں تقریبا سات کروڑ افراد مہلک ترین کورونا وائرس سے متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS