کورونا مریضوں کی تعداد 57 لاکھ کے پار، 86 ہزار نئے معاملے

0

نئی دہلی/ واشنگٹن (ایجنسیاں)
 ملک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات گذشتہ چھ دنوں سے مسلسل کم ہورہے ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ان معاملات میں 1995کی کمی واقع ہوئی ہے، جس سے مریضوں کی کل تعداد 966382رہ گئی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 86508نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5732519ہوگئی ہے۔ اس دوران 87374مریض صحت مند ہوچکے ہیں، اس کے ساتھ ہی کرونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 4674988ہوگئی ہے۔ انفیکشن کے نئے کیسوں کے مقابلے میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کی وجہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال معاملات کی تعداد میں 19999کمی واقع ہوئی ہے۔ فعال معاملات میں ہفتہ کو 3790، اتوار کو 3140، پیر کو 7525، منگل کو 27438اور بدھ کے روز 7484کمی واقع ہوئی۔ چھتیس گڑھ میں سب سے زیادہ 2348اور تریپورہ میں کم سے کم 48فعال معاملے درج ہوئے ہیں۔اسی دوران 1129مریضوں کی موت ہوئی، جس کی وجہ سے انفیکشن میں جان گنوانے والے افراد کی تعداد 91149ہوگئی۔ملک میں سرگرم معاملے 16.86فیصد اور اموات کی شرح 1.59فیصد رہ گئی ہے، جبکہ صحت مند ہونے والوں کی شرح 81.55فیصد رہی ہے ۔مہاراشٹرا، جو کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ، 1074معاملات بڑھ کر 273883ہوگئے ہیں، جبکہ 479مزید اموات کے نتیجے میں 33886 اموات ہوئیں۔ ریاست اتر پردیش میں اس عرصے کے دوران 1450 مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے، جس کی وجہ سے 61698فعال معاملے اور 5299 اموات ہوئیں، جبکہ 302689 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔بہار میں فعال معاملوں کی تعداد 12958ہوگئی ہے۔ ریاست میں 874افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 159022افراد اس سے صحت مند ہوئے ہیں۔اس عرصے کے دوران دارالحکومت دہلی میں سرگرم معاملات کی تعداد 787سے کم ہوکر کر 30836 ہوگئی ہے۔ وہیں انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 5087ہوگئی ہے اور اب تک 220866مریض شفایاب ہوئے ہیں۔وہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس وبا سے اب تک تقریباً 9.75لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ تقریباً 3.17کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 31779835افراد متاثرہوئے ہیں اور 975104افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6933548تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 201884افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برازیل میں اب تک 4591364افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 138105افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS