ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ افراد کے 82 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا کے انفیکشن سے 74 ہزار سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں صحت مند افراد کی تعداد 50.16 لاکھ ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 82,170 نئے معاملوں کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 60,74,702 ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی ، 74,892 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ، جنہیں ملا کر اب تک 50,16,520 افراد کورونا کی وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ، 1039 متاثرہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 95,542 ہوگئی ہے ۔کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد فعال معاملے 6238 سے بڑھ کر 96,2640 ہو گئے ۔ اس وقت ملک میں سرگرم معاملوں کی شرح 15.85 فیصد ہے اور بازیابی کی شرح 82.58 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.57 فیصد ہے۔ مہاراشٹرا ، جو کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ، پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 4111 معاملے بڑھ کر 2,73,646 ہوچکے ہیں ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 380 اموات کے ساتھ 35,571 ہوگئی ہے ۔ اس مدت کے دوران ، 13,565 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 10,30,015 ہوگئی۔
ملک کی نصف سے زیادہ ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس کووڈ-19کے ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔ اتر پردیش میں سب سے زیادہ 1483 فعال کیسز کم ہوئے ہیں ، اس کے بعد پنجاب میں 927 ، آندھرا پردیش میں 918 ، آسام میں 812 ، ہریانہ میں 664 ، تلنگانہ میں 561، دہلی میں 489 ، ہماچل پردیش میں 447 ، تری پورہ میں 377 ، گوا میں 327 ، جموں- کشمیر میں 231 ، پڈوچیری میں 88 ، اتراکھنڈ میں 57 ، میگھالیہ میں 35 ، میزورم میں 14 ، سکم میں 13 ، دادر نگر حویلی میں 11 اور لداخ میں پانچ کیسز کم ہوئے ہیں۔ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 1,04,733 ہو چکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82,170 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد 60,74,702 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 1,039 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے وائر س سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 95,542 ہوگئی ہے ۔
وہیں مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وباکورونا وائرس کووڈ-19سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ اس وبا کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے اب تک دنیا بھر میں33,311,251 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1,002,452 ہوچکی ہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے امریکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے مقام پر ہے اور اس ملک میں اب تک جان لیوا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 71.14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 2.04 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
- Regional
- Andhra Pradesh & Telangana
- Health, Science, Technology & Environment
- Kerala, Other States & UT
- Punjab & Haryana
متاثرین کی تعداد 60 لاکھ سے متجاوز، 82ہزار سے زائد نئے معاملے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS