جون سے شروع کئے گئے اَن لاک کے الگ الگ مرحلوں کے تحت اب تک کئی پابندیوں کو سرکار نے ہٹالیا ہے، لیکن پھر بھی کئی مقامات پر کوئی رعایت نہیں ہے۔ایسے میں مرکزی وزارت برائے داخلہ اکتوبر کے لئے نئی گائیڈ لائنس جلد جاری کرسکتی ہے۔ یہ اَن لاک کا پانچواں مرحلہ ہوگا۔ اکتوبر کے لئے سرکار کی گائیڈ لائنس اس لیے بھی بے حد خاص ہیں، کیونکہ اب تہوار کا موسم شروع ہونے جارہا ہے۔ آنے والے دنوں میں دسہرہ، چھٹھ اور دیوالی جیسے بڑے تہوار آرہے ہیں۔ اس لیے اس تہوار کے موسم میں صارفین کی ڈیمانڈ بڑھنے کی امید کے ساتھ ہی پابندیوں میں مزید نرمی کی امید ہے۔
گزشتہ ماہ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ زیادہ آرام اور زیادہ سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لئے آہستہ آہستہ کنٹرول ایریا کے باہر کے علاقوں میں اجازت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ اَن لاک4.0 میں کئی مقامات پر لوگوں کو رعایت دی جاچکی ہے۔ اب چونکہ تہوار کا موسم شروع ہونے والا ہے، اس تہوار کے موسم میں جہاں لوگ جم کر خریداری کرتے ہیں اور باہر نکلتے ہیں، ایسے میں پابندیوں میں مزید نرمی کی امید کی جارہی ہے۔ ایک طرف جہاں عوامی مقامات، مال، ریستوراں، سیلون اور جم کو پابندیوں کے ساتھ کھولنے کی رعایت دی گئی ہے، وہیں سنیما ہال، سوئمنگ پول، تفریح پارک ابھی بھی بند ہیں۔ ملٹی پلیس ایسوسی ایشن آف انڈیا سرکار سے کئی بار سنیما ہال کھولنے کی اپیل کرچکی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اَن لاک 5.0 میں سنیما ہال کھلتے ہیں یا نہیں؟ سرکار نے 21ستمبر سے قبل اوپن تھیٹر کھولنے کی اجازت دی تھی۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کی ممتا بنرجی سرکار نے سوشل ڈسٹیسنگ کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے اکتوبر سے سنیما ہال کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ بہرحال لاک ڈاؤن کے سبب جن سیکٹر کو زیادہ نقصان ہوا ہے، اس میں ٹورزم سیکٹر بھی شامل ہے۔ پابندیوں کے سبب لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلنا چاہتے۔ وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کررہے ہیں۔ اس سے سیاحتی مقامات سنسان نظر آرہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ نئے اَن لاک کے ضابطوں میں اس سیکٹر کو کچھ رعایت مل سکتی ہے۔
اَن لاک 5.0: نئی گائیڈ لائنس کا اعلان جلد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS