نئی دہلی : ( یواین آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، اترپردیش اور پنجاب میں موذی کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے سب سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مہاراشٹرمیں اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ 349 اموات ہوئیں ، اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 122 ، اتر پردیش میں 67 اور پنجاب میں 59 مریض ہلاک ہوئے۔ ملک میں مجموعی طورپر 904 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دیگر ہلاکتیں 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔
پیر کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1،68،912 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 ہوچکی ہے۔ اسی دوران دوران 75،086 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1،21،56،529 ہوچکی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 92،922 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 12،01،009 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران جان لیوا وبا سے مزید 904 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،70،179 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 89.86 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 8.88 فیصد اور اموات کی شرح 1.26 فیصد ہوگئی ہے۔
موذی کورونا سے مہاراشٹر،چھتیس گڑھ،اترپردیش اور پنجاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS