کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کے ٹوٹکے اورحقیقت میں کیا فرق ہے؟

0

ڈائیٹیشین پویم دوویدی کا تعلق بلکھنڈی ناکا (باندرا)سے ہے اور اس کورونا دور میں لکھنؤ کے نجی ششمہ ہاسپٹل میںمدد کررہی ہیں،اس کے ساتھ ساتھ وہ ہمارے معاشرے کے لوگوں میں کورونا اور دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو ایک غذائیت بخش کھانا بتانے کے ساتھ ساتھ کورونا کو لے کر بہت ساری غلط فہمیاں پھیلی ہوئی ہیں ،ان غلط فہمیوں کو حقیقت سے روبرو کرنا چاہتی ہیں۔
ٹوٹکے: آپ اپنے جسم پر الکوحل یا کلورین چھڑک کر نیو کورونا وائرس کو ختم کر سکتے ہیں۔
حقیقت :آپ اپنے پورے جسم پر الکوحل یا کلورین چھڑکنے  سے ،آپ اس وائرس کو نہیں مارسکتے ہییں۔ جو جسم میں داخل ہوچکا ہوگا۔ اس طرح کی چیزوں کا چھڑکاؤ آپ کے کپڑوں اورآنکھوں ،منہ وغیرہ کو نقصان دے سکتا ہے۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ الکوحل اورکلورین دونوں مختلف سطحوں کو جراثیم کش بنانے میں مفید ہیں ،لیکن ان کا صحیح استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹوٹکے: لہسن یا لیموں(اور دیگر کھانے کی اشیاء جو عام طور پر فلو اور عام سردی نزلہ کے علاج کے استعمال ہوتے ہیں)کا استعمال نیو کورونا وائرس سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔
حقیقت۔ لہسن ایک صحت مند غذا ہے جس میں کچھ antimicrobial خصوصیات ہیں ،یعنی اینٹی مائکروبیل خصوصیات اسی طرح ،وٹامن سی ایک ضروری غذائیت ہے۔ جو بیماری کے خلاف مزاحمت میں اضافہ کرنے میں مدد کرتی ہے۔ تاہم ،نیو کورونا وائرس کےحالیہ حملے کے دوران ،اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ لہسن یا لیموں(اس طرح کے دیگر کھانے پینے والے)انسان کو وائرس سے بچاتا ہے۔
 ٹوٹکے: نیو کورونا وائرس کا انفیکشن گرم اور مرطوب آب و ہوا میں نہیں ہوسکتا۔
حقیقت: کووڈ ۔19 وائرس تمام علاقوں میں پھیل سکتا ہے اور اس میں گرم اورمرطوب آب و ہوا والے خطے بھی شامل ہیں۔
ٹوٹکے: گرم پانی پینا اورسورج کی روشنی کے استعمال سے کووڈ ۔19 کو روکنے میں مدگار ہے۔
حقیقت۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کووڈ ۔19 زیادہ درجہ حرارت پرختم ہوا ہے۔ گرم پانی پینے اورسورج کی روشنی ہونے سے صحت کے دیگر فوائد ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر،سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کے لئے مفید ہے ،لیکن بہت دیرتک سورج کی روشنی  جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
 ٹوٹکے: گرم پانی سے نہانے سے نیو کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔
حقیقت۔ گرم پانی سے نہانے سے آپ کووڈ ۔19 کے انفیکشن سے نہیں بچ سکتے ہیں۔ آپ کے جسم کا درجہ حرارت عام طور پر تقریبا 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ  سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے بیچ رہتا ہے ۔اس سے قطع نظر کہ آپ کتنے گرم پانی سے غسل یا شاور لیتے ہیں۔ دراصل بہت زیادہ گرم پانی سے نہانا آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے ،کیوں کہ ایسا کرنے سے آپ جل سکتے ہیں۔ کوویڈ ۔19 سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں کی صفائی رکھیں۔ ایسا کرنے سے آپ ان وائرس کو ختم کررہے ہیں جو آپ کے ہاتھ پر موجدود ہو سکتے ہیں اور ساتھ ہی آنکھ ،منہ یا ناک کو ہاتھ سے چھونے سے انفیکشن کے امکان کو بھی ختم کررہے ہیں۔
 ٹوٹکے: مچھر کے کاٹنے سے نیا کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔
حقیقت۔ ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ مچھر کے کاٹنے سے نئے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ نیو کورونا وائرس سانس کا وائرس ہے جو بنیادی طور پر متاثرہ شخص کو کھانسی یا چھینکنے یا ناک سے پانی کی وجہ سے ہونے والے مائکرو ڈراپس کے ذریعے پھیلتا ہے۔ اپنے آپ کو بچانے کے لے الكوحل ہینڈ رب سے ہاتھ کو باقاعدگی سے صاف کریں یا انہیں صابن یا پانی سے دھویں۔ کھانسی یا چھینک  رہے فرد سے بھی دور رہیں۔
ٹوٹکے: کورونا وائرس صرف بوڑھے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔
حقیقت۔ کسی بھی عمر کے انسان کو نیو کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ بزرگ اور پہلے ہی سے بیماریوں میں مبتلا افراد (جیسے دمہ ، ذیابیطس  دل کی بیماری ،وغیرہ)میں اس وائرس سے شدید بیمار ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی تجویز ہے کہ ہر عمر کے افراد اپنے آپ کو اس وائرس سے بچائیں۔ اس کے ہاتھ کی صاف رکھیں، صحت کا خیال رکھیں اور کھانسی اور چھینکنے کے دوران بھی احتیاط کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS