پنجاب کابینہ نے یکم مئی تک کی لاک ڈاون میں توسیع

0

کورونا وائرس وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاون جاری ہے اور آج اس کا 17واں روز ہے۔  25 مئی سے نفاذ لاک ڈاؤن کو پنجاب حکومت نے یکم مئی تک بڑھا دیا ہے۔ یہ فیصلہ آج پنجاب کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ 
اس سے قبل اڑیسہ نے لاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔ پنجاب لاک ڈاون میں توسیع کرنے والا ملک کا دوسرا صوبہ بن گیا ہے۔ ریاست میں کل تک بارہ کورونا سے متاثر مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور 140 تک مثبت معاملے سامنے آچکے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے سلسلے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS